ورلڈبرین ٹیومر ڈے کل منایاجائے گا
ملتان( وقائع نگار)ورلڈبرین ٹیومرڈے کل 8جون (جمعہ) کو منایا جائے گا(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
۔ اس مرض کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کیلئے تقریبات منعقد ہوں گی۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں برین ٹیومر کے مریضوں کی تعدادمیں سالانہ 13ہزار سے زائد اضافہ ہورہا ہے‘ اس بیماری میں انسانی دماغ میں سیلز کی موت و حیات کاعمل اس طرح الٹ ہوجاتا ہے کہ نئے سیلز تو بنتے رہتے ہیں مگر پرانے نہیں مرتے ۔یوں سیلز ٹشو کا ڈھیڑبن کردماغ کی رسولی پائیو مرکی شکل اختیار کرلیتاہے۔ اس بیماری کی 12اقسام ہیں مگر دواقسام بینجن برین ٹیومر اور مالی گائٹ تیزی سے پھلیتی ہیں جو نسبتاً خطرناک ہیں۔ برین ٹیومر یوں تو عمر کے کسی بھی حصے میں حملہ آور ہوسکتے ہیں مگرعموما 35سال سے زائد عمر کے افراد میں یہ پایا جاتاہے۔ بیماری کی ملامت میں مسلسل سردرد، متلی، آواز، بصارت سماعت میں تبدیلی، پٹھوں کا پھڑکنا بازو یا ٹانگ میں جھرجھری محسوس ہونا شامل ہیں۔
برین ٹیومر