فرائض میں غفلت،واسا ڈسپوزل اسٹیشن افسران کیخلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی شروع
ملتان (سپیشل رپورٹر)منیجنگ ڈائر یکٹر واسا راؤ محمد قاسم کے حکم پر فرائض میں غفلت ،ڈسپوزل اسٹیشنوں کو درست انداز سے نہ چلانے ، جنریٹرزاور مشینر ی کو آپر یشنل نہ رکھنے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈسپوزل اسٹیشن سمیت ا سسٹنٹ ڈائر یکٹر، دو سب انجینئر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دے کر چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے منیجنگ ڈائر یکٹر واسا نے چو نگی نمبر 9اور سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن سے ملحقہ آبادیوں میں سیوریج کی بڑھتی ہو ئی شکایت کے پیش نظر مذکورہ ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کیا تو ڈسپوزل اسٹیشن درست انداز سے کام نہیں کر رہے تھے نہ تو تمام پمپ آپر یشنل تھے اور نہ ہی جنریٹرز سمیت ڈسپوزل اسٹیشنوں کی دیگر مشینری ورکنگ حالت میں تھی جس پر منیجنگ ڈائر یکٹر واسا نے ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈسپوزل اسٹیشن آصف جاوید ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محمد طارق ، سب انجینئرز محمد عباس اور اسحاق کو موقع پر طلب کیا اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کر نے پر شدید بر ہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ان کی غیر ذمہ داری کے باعث رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کو نکاسی آب کے حوالے سے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے خصوصاً چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن سے ملحقہ آبادیوں میں سیوریج مسائل کی وجہ سے شہری شد ید مشکلات کا شکار ہیں اور انکی لاپرواہی سے ادارے کی ساکھ بھی داؤ پر لگ گئی ہے انہوں نے اس دوران ڈائریکٹر ورکس نسیم خالد چانڈیو کو مذکورہ آفیسران کے خلاف پیڈایکٹ کے تحت چارج شیٹ جاری کر نے اور انکوائری شروع کو نے کا حکم دیا ہے جبکہ چو نگی نمبر (9) اور سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشنوں کی ورکنگ کو جنگی بنیادوں پر درست کرکے انہیں بلا تعطل چلانے کے ساتھ تمام مشینری کو جلد از جلد آپر یشنل حالت میں لاکر رپورٹ پیش کر نے کے بھی احکامات جاری کیے۔
ڈسپوزل اسٹیشن