کوٹ مٹھن: بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج

کوٹ مٹھن: بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوڈیرہ غازی خان سرکل کے زیر انتظام آپریشن سب ڈویژن کوٹ مٹھن نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے65افراد کو مجموعی طورپر6لاکھ21ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاہے اور ان کے خلاف مختلف متعلقہ تھانوں میں میں الیکٹریسٹی ایکٹ 462-I کے تحت مقدمات درج کروادئیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی اونے ایم اینڈ ٹی اور سب ڈویژنل ٹیموں کے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اوربذریعہ کنڈی لگاکربجلی چوری میں ملوث 12افراد مجاہد حسین، حضور بخش،عطاء اللہ،محمد اصغر،فداحسین،فاروق احمد،حفیظ اللہ،رسول بخش،خدابخش،محمدافضل،خان محمداورعبدالغنی کوایک لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد کیا اور ان کے خلاف تھانہ سٹی راجن پور میں 312/18 نمبری ایف آئی آر درج کروائی۔ شمشادعلی، منظوراحمد، خلیفہ،ملک اعجاز،عمران ولد منظور،عمران ولدموسیٰ، شاہد حسین، عبدالغفار،سعیدہ بی بی،عاشق حسین،حید ر فقیر،محمدجاوید،محمدنواز،عامربشیر،خادم حسین،رسول بخش اور محمد نعیم کوایک لاکھ56ہزارروپے جرمانہ عائد کیااورتھانہ سٹی راجن پور میں 310/18نمبری ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ محمد اشرف، سرفراز احمد، محمد رمضان، محمدعلی،نذرحسین، غلام قادر،غلام حسین، عبدالرزاق، غلام مرتضیٰ،غلام ظفر،اللہ بخش، محمد یعقوب اور بشیر احمد کو میٹر واش کرکے بجلی چوری کرنے پرایک لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اورسٹی راجن پور پولیس اسٹیشن میں صدارتی آرڈی نینس 462-Iکے تحت311/18نمبری ایف آئی آردرج کروائی گئی۔ شاہ نواز، بشیر احمد، عبدالغفور، محمدبخش، حضوربخش، غلام شبیر، نورمحمد، امام بخش، امجدحسین،عابدحسین،عبدالرحمن، محمدجاوید، ظفر حسین، بشیر احمد،فضل حسین،محمدافضل، غلام اصغر،مختیار حسین،عاشق حسین،برات حسین،محمدرفیق ولدمنظور حسین، محمد رفیق ولدہاشم اورمحمدکلیم کومیٹرواش کرکے بجلی چوری کرنے پر2لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائدکیااورسٹی پولیس اسٹیشن راجن پور میں 313/18 نمبری ایف آئی آردرج کروائی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -