پانی کی وارہ بندی کا تنازعہ‘ مخالفین نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیئے

پانی کی وارہ بندی کا تنازعہ‘ مخالفین نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیئے

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو کے نواحی موضع پتی غلام علی میں عابد حسین گشکوری کا کھکھ برادری کے رحیم بخش کھکھ کے ساتھ پانی کی وارہ بندی کا تنازعہ تھا گزشتہ روز 3بجے دن عابد(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

حسین وارہ بندی کے مطابق اپنے رقبہ میں پانی باندھنے گیا تو رحیم بخش نے پانی باندھنے سے منع کیا مزاحمت پر اپنے بیٹوں ارشد ،شاہد کو2کتوں سمیت بلا لیا جنہوں نے عابد حسین پر ریت ڈال کر دونوں کتے چھوڑ دیے جنہوں نے عابد حسین کے پیٹ اور کولہوں پر کاٹ کر اسے شدید زخمی کردیا عابد حسین کے شور پر اس کا ہمنام عابد اور سکینہ زوجہ اللہ بخش کھکھ چھڑانے آئے تو لزمان نے ان پر بھی ریت ڈال کر کتے ان پر چھوڑ دیے جنہوں نے انہیں بھی شدید زخمی کردیا پولیس سنانواں نے مغروب عابد حسین گشکوری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر234/18زیر دفعہ289درج کرکے کتا مالکان کی تلاش شروع کردی ہے،

کتے چھوڑ دیئے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -