محنت کش کے گھر آگ‘ اکلوتے بیٹے کے بعد زخمی بیٹی بھی چل بسی

محنت کش کے گھر آگ‘ اکلوتے بیٹے کے بعد زخمی بیٹی بھی چل بسی

  

منٹھار(نامہ نگار)محنت کش کے گھر میں لگنے والی آگ سے اکلوتے بیٹے کے بعد زخمی ہونے والی بیٹی بھی چل بسی،علاقہ کی فضا سوگوار،تفصیلات کے مطابق چک138 پی کے محنت کش گل حسن کے کم سن بچوں نے دیا سلائی سے کھیلتے ہوئے گھر میں آگ لگا لی جس میں 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی اللہ جیوایا (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

جل کر جاں بحق ہو گیا جبکہ شدید زخمی کمسن فرزانہ بھی جانبر نہ ہو سکی اور بھائی کے پہلو میں جا سوئی۔سانحہ سے علاقہ کی فضاء سوگوار ہو گئی۔ بعدازاں اسی یونین کونسل92 پی کے چیئرمین چودھری انیس اقبال نے محنت کش کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں مکمل مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ آپ کے بچوں کا تو صبر اللہ ہی دے گا،دنیاوی امداد کیلئے میں ہر ممکن ساتھ ہوں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -