پنجاب میں جیل خانہ جات کے دو نئے ریج قائم کرنے کی منظوری

پنجاب میں جیل خانہ جات کے دو نئے ریج قائم کرنے کی منظوری

  

ملتان(وقائع نگار)پنجاب حکومت نے صوبہ میں محکمہ جیل خانہ جات کیلئے مزید دو نئے ریجن قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے گورنر پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد بہاولپور اور سرگودھا ریجن کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے واضح رہے ان دونوں ریجن کے انتطامی امور کے ذمے داریاں گریڈ20 کے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے رینک کے افسر سنبھالیں گے بہاولپور ریجن میں سنٹرل(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

جیل بہاولپور،بی آئی اینڈ جے جیل بہاولپور، ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان،ڈسٹرکٹ جیل لودھراں اور ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر جبکہ سرگودھا ریجن میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا،سنٹرل جیل میانوالی،ہائی سکیورتی جیل میانوالی،ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور،ڈسٹرکٹ جیل بھکر اور ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد شامل ہیں۔یہاں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان دو جیلوں کے دو نئے ریجن بننے کے بعد ان میں تعیناتی کیلئے نئے ترقی پانے والے ڈی آئی جی کے عہدہ کے افسران کو تعینات کیا جائے گا،سنیارٹی کے لحاظ سے ملتان سنٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محسن رفیق پہلے نمبر پر ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -