الیکشن میں مسلم لیگ ن عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کریگی‘ شیخ فیاض الدین
خان پور (تحصیل رپورٹر ) سابق ایم این اے شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ الیکشن2018 میں مسلم لیگ ن عوامی طاقت سے بھرپور(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
کامیابی حاصل کرکے بر سراقتدار آئے گی۔ انہوں نے نے کہا کہ الیکشن جمہوریت دشمن قوتوں کیلئے ریفرنڈم ثابت ہوگا‘عوام باشعور‘ مفادات کی خاطرپارٹیا ں بدلنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی تائید وحمایت سے استحصالی قوتوں و مفاد پرست ٹولہ کو شکست دیں گے۔ اس موقع پر شیخ وقارالدین ،حاجی محمد مراد خان، ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری، محمد اشرف جٹ، چوہدری محمد اصغر، محمد اکرم مغل اور ملک محمد الیاس بھی موجود تھے۔ شیخ فیاض الدین نے مزید کہا کہ دھرنا سیاست کرنے والوں نے ملکی ترقی کا راستہ روکا چور دروازوں سے اقتدار حاصل کرنے والے اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔
شیخ فیاض الدین