پی ٹی سی ایل کی طرف سے نشتر ہسپتال میں مریضوں‘ لواحقین کیلئے افطار

پی ٹی سی ایل کی طرف سے نشتر ہسپتال میں مریضوں‘ لواحقین کیلئے افطار

  

ملتان() پی ٹی سی ایل رضا کار کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال نشتر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ایمرجنسی وارڈ (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

میں افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے سینئر منیجر ہیومن ریسورس وقار محمود ‘ سینئر منیجر فنانس سید عدنان بخاری ‘ سینئر منیجر میاں زبیر‘ محمد مزمل اور دیگر پی ٹی سی ایل رضا کاروں نے شرکت کی۔ پی ٹی سی ایل کے سینئر منیجر وقار محمود نے اس موقع پر کہا کہ رمضان کے اس بابرکت مہینہ میں پی ٹی سی ایل نے حقدار اور مستحقین کو افطاری کروا کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ جس سے بھائی چارہ اور محبت کو فروغ ملتا ہے۔ پی ٹی سی ایل ایسا افطار ڈنر ملتان ریجن کے دیگر شہروں خانیوال اور بہاولپور میں بھی منعقد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل جہاں عوام کو معیاری سروسز فراہم کررہا ہے۔ وہاں رشتوں کو جوڑ رہا ہے ۔ پی ٹی سی ایل ہر تہوار میں عوام کے ساتھ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -