مظفرآباد،ماہ صیام کا آخری عشرہ ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھ گئے

مظفرآباد،ماہ صیام کا آخری عشرہ ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ) ماہ صیام کا آخری عشرہ ،ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھ گئے۔ مساجدمیں سیکورٹی کے ناقص انتظامات انتظامیہ متعکفین کاڈیٹا لینے میں مکمل ناکام ،مبینہ اطلاعات کے مطابق درجنوں جرائم پیشہ افراد نے بھی مساجد میں منہ چھپا لیے تھانہ صدر ، تھانہ سٹی ،تھانہ سیکرٹریٹ سمیت اپر چھتر لوئر چھتر کی حدود میں قائم چھوٹی بڑی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کا بھی ڈیٹا مرتب نہ کیا جا سکا ماہ صیام میں اعتکاف کی آڑ میں جرائم پرورش پانے لگے ۔مساجد کے اند رہینڈ فری اور موبائل کا آزادانہ استعمال کیا جانے لگا جس کی وجہ سے خانہ خدا کا احترام بھی متاثر ہو رہاہے عوام الناس نے مطالبہ کیا ہے کہ فلفور متعکفین کا ڈیٹا مرتب کر کے مساجد کے باہر آویزاں کیا جائے ۔