جموں کشمیر کونسل کے سابق تمام معاملات کا احتساب ہو گا ،مشتاق منہاس

جموں کشمیر کونسل کے سابق تمام معاملات کا احتساب ہو گا ،مشتاق منہاس

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ) آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعلانات سیاحت آئی ٹی بورڈ راجہ مشتاق منہاس نے کہا ہے جموں کشمیر کونسل کے سابق تمام معاملات کا احتساب ہو گا کیوں کہ ابھی ادارہ آزاداسمبلی کے دائرہ اختیار میں ہے ان خیالات کے اظہار انھوں نے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات فرحت شہزاد اور دائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 13ویں ترمیم سے آزاد حکومت بااختیار اور باوقار ہوئی ہے اب آزادکشمیر کا بجٹ خسارے کا بجٹ نہیں ہوگا اخبارات کے واجبات بھی ادا کریں گے محکمہ اطلاعات کے بجٹ میں بھی طویل عرصے بعد اضافہ کیا ہے نیو کلیئر اور ریلوے جیسے معاملات وفاقی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں جس بات کا وجود ہی نہیں ان کا ہم نے کیاکرنا ہے انہوں نے کہا کہ ترامیم کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سربراہ سلطان محمود چوہدری اور پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان کے بیانات خوش آئند ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -