بازاروں میں رش، مہندی، کاسمیٹکس اور گارمنٹس کے نرخ دگنا

بازاروں میں رش، مہندی، کاسمیٹکس اور گارمنٹس کے نرخ دگنا

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) عید کی خریداری میں تیزی آگئی ‘ بازاروں میں رش بڑھ گیا۔دکانداروں نے مہندی ‘ کاسمیٹکس ‘ گارمنٹس کے ریٹ دگنا کر دئیے ۔ جیب تراش پے درپے شہریوں کی جیبیں صاف کرنے لگے۔ تفصیل کے مطابق عید الفطر کی آمد میں چند دن باقی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے عید کی خریداری میں تیزی آگئی ہے۔ بازاروں میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی ۔حسین آگاہی‘ چوک بازار میں شدید رش ہو گیا ہے جہاں بچوں کے ریڈی میڈ گارمنٹس‘ شوز ‘ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کاسمیٹکس ‘ چوڑیوں اور دیگر دکانوں پر شدید رش ہو گیا ہے۔خصوصاً افطاری کے بعد خواتین بڑی تعداد میں بچوں کے ہمراہ خریداری کرتی نظر آتی ہیں ۔ خریداری کا سلسلہ سحری تک جاری رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کینٹ بازار میں بھی رش لگ گیا ہے۔جہاں امیر طبقہ خریداری میں مصروف ہے۔ ممتاز آباد ‘ شاہ رکن عالم کالونی ‘ گلگشت کالونی اور دیگر مارکیٹوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے۔ اس صورتحال میں جیب تراشوں کی چاندی ہو گئی ہے جو پے درپے شہریوں کی جیبیں صاف کر رہے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -