عالمی شہرت یافتہ آئس کریم باسکن رابنزکی کراچی آمد

عالمی شہرت یافتہ آئس کریم باسکن رابنزکی کراچی آمد

  

کراچی (پ ر) عالمی طور پرآئس کریم کی سب سے بڑی چین باسکن رابنز (Baskin Robbins) نے کراچی 3com ٹاور، بالمقابل بلاول چورنگی پر کراچی میں اپنا پہلا آؤٹ لیٹ کھول لیا ہے۔جون 05 ، 2018 ء کو منعقدہ ایک افتتاحی تقریب میں باسکن رابنز نے نئے آؤٹ لیٹ پر اپنے پہلے مہمان کے طور پر کراچی کے SOS ویلیج کے بچوں کو لطف اندوز کیا اور دنیا بھر میں مشہور اپنی خوشی اور تفریح کے شعور سے انہیں آشنا کیا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر جاوید جبار تھے جو پاکستان میں SOS چلڈرنز ویلیج کے بورڈ کے ایک رکن ہیں ، SOS اپنے مقصد یعنی پاکستان میں ہر مستحق بچے کو پناہ فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔ افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید جبار نے کہا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ پاکستان میں تشہیر و تجارت کے ساتھ ترقی کی جارہی ہے، ایک پُر خلوص شخصیت عرفان مصطفیٰ نے اسے معیشت کے مستقبل کے لئے ایک قابلِ استحکام قدم قرار دیا۔بہت سے بین الاقوامی برانڈز مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے تھے اور باسکنز رابنز ان میں سے ایک ہے۔Dunkin ، برانڈ انٹر نیشنل کے نائب صدرجان ورگیس نے اس موقع پر کہا :’’ ہم عرفان ، حارث اور ان کی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے پر بہت خوش ہیں جن کی وجہ سے پاکستان صارفین اور دیگر کو باسکن رابنز برانڈ تیار کرنے ہماری مزیدار آئس کریم اور ذائقہ دار آئسکریم کیک بنانے میں معاونت ہوئی۔‘‘باسکن رابنز نے پہلے ہی لاہور میں چار آؤٹ لیٹس کھول رکھے ہیں اور کراچی کے 3 Com ٹاور میں اس کا پاکستان میں یہ پامچواں آؤٹ لیٹ ہے۔ دکان میں آنے والے پہلے 31 صارفین کو ایک سال کے لئے مفت آئسکریم ملے گی جب کہ اگلے 100 صارفین کو 31 دنوں کے لئے مفت آئسکریم ملے گی۔SOS ویلیج کے ساتھ معاونت سے پاسکن رابنز کا مقصد اپنے برانڈ کے ذریعے پاکستان بھر میں خوشی اور مسکراہٹ کا فروغ ہے۔باسکن رابنز اور AHG فلیورز(پرائیویٹ) لمیٹڈ ماسٹر لائسنسنگ معاہدے کے تحت آئندہ برسوں میں پاکستان بھر میں باسکن رابنز کے مزید اسٹورز کھولیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -