حلیب فوڈز نے نیا ’اصلی ملک‘ برانڈ متعارف کروادیا

حلیب فوڈز نے نیا ’اصلی ملک‘ برانڈ متعارف کروادیا

  

کراچی (پ ر)پاکستان کی پریمیم فوڈ اور مشروبات تیار کرنے والی کمپنی حلیب نے اعلیٰ معیار ی ، سستی اور حفظانِ صحت کے عین مطابق تیارنئی مصنوعات کی لائن ’اصلی ملک‘ متعارف کروانے کا اعلان کیا۔اصلی ملک صارفین کو مارکیٹ میں موجود دیگر کے مقابلے غذائیت سے بھرپور صحت مندانہ دودھ فراہم کرتا ہے ۔ اصلی دودھ ہر استعمال کا دودھ ہے جو 180ملی لیٹر، 225ملی لیٹر اور ایک لیٹر کی ٹیٹرا پیکیجنگ میں مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اس کی قیمت بالترتیب 20روپے ، 25روپے اور 100روپے ہے۔حلیب فوڈز لمیٹڈ کے اسٹیٹ آف دی آرٹ پروڈکشن پروسیسز میں اول درجے کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کئی کنٹرولنگ پروسیسز شامل ہیں جو کسانوں سے دودھ جمع کرنے کے بعد پیکیجنگ اور ریٹیل آؤٹ لیٹس تک ترسیل کے تمام مراحل میں استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ دودھ کی تازگی اور غذائیت برقرار رہے۔ اصلی ملک کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے حلیب فوڈز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میموش خواجہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’یہ بتاتے ہوئے مجھے بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہم نئے برانڈ اصلی ملک کو مارکیٹ میں پیش کررہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ اصلی ملک ہماری کمپنی میں لاگو عالمی معیارات اور ہمارے صارفین کی صحت پر ہمارے عزم کا عندیہ ہے کہ ہم پاکستان کی عوام کو ایک بہتر ڈیری مصنوعات فراہم کررہے ہیں۔ہماری ہمہ گیر کوشش رہتی ہے کہ اپنے سماج کے متوسط طبقے کی بھی غذائی ضروریات کا احاطہ کریں اور انہیں ایک سستا و معیاری دودھ فراہم کریں اس لئے اصلی ملک کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا حلیب فوڈز نئی مصنوعات کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان میں ڈیری مصنوعات، فوڈز اور مشروبات تیار کرنے والی صف اول کی کمپنی بن سکیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -