سیف عباس کی درخواست ضمانت پرڈی جی نیب اور دیگر کو نوٹس

سیف عباس کی درخواست ضمانت پرڈی جی نیب اور دیگر کو نوٹس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے ایم سی رہنما ایم کیو ایم سیف عباس کی درخواست ضمانت پرڈی جی نیب اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔بدھ کو ڈائریکٹر اسپورٹس ایندکلچر کے ایم سی سیف عباس کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت نے آئندہ سماعت تک فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے پراسیکوٹر نیب کا کہنا تھا کہ سیف عباس کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر بھی رہے،سیف عباس 265 ایکٹر کے 300 پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت اور لیز میں ملوث ہیں، سیف عباس نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پلاٹوں کی غیر قانونی لیز کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -