گری کے فلور اسٹینڈنگ ایئر کنڈیشنرز متعارف

گری کے فلور اسٹینڈنگ ایئر کنڈیشنرز متعارف

  

کراچی (پ ر)گری الیکٹرونکس ایئر کنڈیشنرز اور الیکٹرانکس کا عالمی برانڈ ہے، گری نے دنیا کی مایہ ناز گری انورٹر ٹیکنالوجی پر اپنے سپلٹ ایئر کنڈیشنرز اور فلور اسٹینڈنگ ایئر کنڈیشنرز متعارف کرائے ہیں۔ زیادہ ماحول دوست اور توانائی کی بچت کے ضمن میں گری کے ان انتہائی موثر یونٹس کی کارکردگی اور توانائی کی بچت کے حوالے سے بہترین درجہ بندی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں عالمی پہچان حاصل ہوئی ہے۔ گری کی مصنوعات پاکستان میں ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ گری کے موجودہ سپلٹس اور فلور سٹینڈنگ انورٹرز ایئر کنڈیشنرز مکمل بی ٹی یو صلاحیت فراہم کرتے ہیں جس کی یورپین کمپلینٹ ریٹنگ اور توانائی کی بچت کے بارے میں اے پلس ریٹنگ ہے جو 60 فیصد تک بجلی کی بچت فراہم کرتے ہیں۔ ان ایئر کنڈیشنرز میں لگائے گئے فلٹرز صحت مند اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بناتے ہیں جبکہ یہ توانائی کی بچت کی سب سے بلند شرح کے حامل ہیں جو توانائی کی زیادہ بچت فراہم کرتے ہیں۔ یہ یونٹس وولٹیج کی کمی بیشی کے دوران مستحکم کارکردگی کو برقرار رکھتے ہیں اور 150 وولٹ کے کم ترین وولٹیج پر بھی اسٹارٹ ہو سکتے ہیں۔ یہ مصنوعات بجلی کے استعمال اور ایئر کولنگ کی مجموعی لاگت میں کافی کمی لاتی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -