بٹ خیلہ میں واپڈا ملازمین کی تمام دفاتر کا تالہ لگانے کی دھمکی

بٹ خیلہ میں واپڈا ملازمین کی تمام دفاتر کا تالہ لگانے کی دھمکی

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ، ڈی سی ملاکنڈ اور اے سی بٹ خیلہ واپڈا ملازمین کو تحفظ دے بصورت دیگر تالہ بند ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے۔ اگر تین دنوں کے اندر اندر آف ڈے ویجز، ٹی اے بلز ، ایچ ایچ یو الاؤنس اور عید بونس نہیں دیاگیا توملازمین میں سخت بے چینی اور احساس محرومی کی وجہ سے یونین فنڈ کو بند کرنے سمیت ہفتہ ، اتوار اور دوپہر کے بعد ڈیوٹی نہیں کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ڈویژن درگئی کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت ڈویژنل چیئرمین جاوید خان منعقد ہوا جس میں شیر محمد خان، گل زمین گلے، ملک نورزاد خان، حاجی فضل کریم، شاہ حسین خان، آمجد علی، ارشاد خان، خان محمد خان، فیروز خان، ہاشم خان، رفیع اللہ خان، محمد نعیم خان اور دیگر سب ڈویژنل عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں بٹ خیلہ سب ڈویژن ٹو کے واپڈا دفتر پر چند افراد کی جانب سے پتھر پھینکنے ، گالم گلوچ کرنے اور واپڈا ملازمین کو ہراساں کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ، فوری طور پر کمشنر ملاکنڈ ، ڈ ی سی ملاکنڈ اور اے سی ملاکنڈ سے ملازمین کو دن رات مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ۔ ساتھ ہی اگر تین دنوں کے اندر اندر صوبائی یونین نے آف ڈے ویجز، ٹی ا ے بلز اور عید بونس کی ادائیگی یقینی نہیں بنائی توملازمین میں سخت بے چینی اور احساس محرومی کی وجہ سے یونین فنڈ کو بند کردینگے۔جبکہ ہفتہ ، اتوار کو ڈیوٹی نہیں کرینگے جبکہ باقی دنوں میں صرف 8گھنٹے ڈیوٹی کرینگے ۔ باقی حالات کی زمہ داری محکمہ پیسکو کے آفسران اور صوبائی یونین کے عہدیداروں پر عائد ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -