حیدر ہوتی اور سردار حسین بابک کی ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضائع پر تعزیت

حیدر ہوتی اور سردار حسین بابک کی ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضائع پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کوہاٹ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثیاور اس میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے ،اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی غم و اندوہ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے تاہم ناگہانی آفات کے سامنے انسان بے بس ہے ، انہوں نے تمام جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔دریں اثناء پارٹی رہنماؤں نے ممتاز صحافی ، شاعر اور ادیب سردار خان فنا کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ مرحوم کا صحافت کی دنیا میں بہت بڑا نام تھا اور انہوں نے زندگی بھر متعلقہ شعبہ کی خدمت کی ، پارٹی رہنماؤں نے مرحوم سردار خان فنا کو ان کی صحافتی اور ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کی مغفرت و پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔