ہنگو میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 4283گاڑیوں کا چالان

ہنگو میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 4283گاڑیوں کا چالان

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرٹریفک پولیس نے4283مختلف گاڑیوں کوچالان کرکے 1570000روپے کے بھاری جرمانے سرکاری خزانے میں جمع کرادئیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوآصف گوہرکے دفترسے جاری پریس ریلیزکے مطابق ہنگوٹریفک پولیس نے ماہ رفتہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، تیزرفتاری، غلط پارکنگ،اورلوڈنگ،بغیرلائنسس اوربغیرپرمٹ کے گاڑی چلانے،اشارے کی تعمیل نہ کرنے، کم عمری میں گاڑی چلانے،کالے شیشوں کے استعمال،انڈیکیٹرکے غلط استعمال،بغیرہلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے،ٹریفک میں خلل ڈالنے،ممنوع یوٹرن لینے، بدوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال اوررولزکی خلاف ورزی کرنے پر4283مختلف گاڑیوں کوچالان کرکے 1570000روپے کے بھاری جرمانے سرکاری خزانے میں جمع کرائیں۔انچارج ٹریفک پولیس انسپکٹر فریدخان کے مطابق ٹریفک قوانین کا احترام تما م شہریوں کا فرض ہے کیونکہ ٹریفک قوانین کا احترام کرکے حادثات سے بچا سکتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -