پورن میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،متعدد گرفتار

پورن میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،متعدد گرفتار

  

پورن(نامہ نگار) ایس ایچ او بخت زادہ خا ن کا نفری کے ہمرا بڑے پیمانے پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیا متعدد گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بخت زادہ خان نے جب سے پولیس سٹیشن الوچ میں چارج سنبھالا ہے تب سے جرائم پیشہ افراد پر زمین تنگ کرکے انکا جینا محال کردیا ہے مختلف کاروائیوں کے دوران فضل مولاساکن الوچ دنکاچہ کو بہ جرم 489f-420ppeاور نصیب اللہ ساکن ٹوا پورن کو بہ جرم6/7ata-381A148-149 گرفتار کیا جبکہ دیگر کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ،اسلحہ برآمد کرکے جس میں ایک عددکلاشنکوف 15عددپستولز ایک عددرائفل تین عدد شارٹ گن245عدد کارتوس 155گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات رجسٹر کردئے گئے اس طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت 9مقدمات کرایہ داران کے خلاف 2مقدمات لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پر رجسٹر کئے گئے 17مقدمات تیز رفتار ڈروائیوروں کے خلاف اور19مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ وسیع پیمانے پر کاروائیاعمل میں لاتے ہوئے 95افراد کو پابند ضمانت کیا گیا ایس ایچ او بخت زادہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے پولیس سٹیشن الوچ کے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حدودو تھانہ الوچ میں جرائم پیشہ اور سرکش قسم کے لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں معاشرے کے پر امن اور باعزت شہریوں کو عزت دیا جائیگا انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے میں پولیس کیساتھ تعاو ن کریں کیونکہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ شہریوں کی تعاون کے بغیر ممکن نہیں لہٰذا وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بروقت اطلاع دیں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -