بٹ خیلہ میں ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) یونین کونسل طوطہ کان میں دوسرے روزبھی عوام ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے تنگ اکرمحکمہ واپڈاکے خلاف سڑکوں پرنکل آئیں بٹ خیلہ اوراگرہ روڈ ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردی ۔علاقے میں پانی کی شدیدقلت کی وجہ سے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامنا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈمیں محکمہ واپڈاکے عملہ اورافسران نے اپناراج قائم کردیاہے جس کی وجہ سے یونین کونسل طوطہ کان میں کم وولٹیج اورظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کے صبرکاپیمانہ لبریرہوکر دوسری دن بھی سڑکوں پرنکل آئیں بٹ خیلہ اوراگرہ روڈ کوقرقسم ٹریفک کیلئے بندکردیا احتجاجی مظاہرے سے قومی وطن پارٹی کے نامزدامیدوارقومی اسمبلی ظفریاب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ واپڈانے اپناراج قائم کردیا رمضان المبارک سے قبل عوام کوجو شیڈول دیاگیاتھاوہ انہوں نے اپنے پاؤں تلے روندڈالاہے اوراپنی مرضی کے لوڈشیڈنگ عوام پرمسلط کی گئی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے جبکہ علاقے کے باپردہ خواتین دوردورسے سروں پرپانی لانے پرمجبورہیں انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے ساتھ کسی بھی صورت میں لوڈشیڈنگ اورزیادتی کوبرداشت نہیں کریں گے ۔