سادہ لوح انسانوں سے ATM کارڈ لیکر لوٹنے والا ملزم گرفتار

سادہ لوح انسانوں سے ATM کارڈ لیکر لوٹنے والا ملزم گرفتار

  

پبی ( نما ئندہ ) اکوڑہ پولیس کی بھر وقت کامیاب کاروائی سادہ لوح انسانوں سے ATM کارڈ لیکر لوٹنے والا ملزم گرفتار ابتدائی تفتیش میں اعتراف جُرم لوٹی گئی رقم برآمدتحقیقات جاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کو معتبر زرائع سے اطلاع ملی کہ اکوڑہ سرکل کے علاقہ میں ایک منظم گروہ سرگرم ہیں جو سادہ لوح عوام سے ATM کارڈ لیکر اُن کے لئے رقم نکلوانے کا کہہ کر ATMسے رقم نکال کر رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایچ اؤ تھانہ اکوڑہ انسپکٹر بشیر خان کو جلد سے جلداس میں ملوث ملز م / ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔تفتیشی ٹیم نے فوری طور پرعلاقے میں جگہ بہ جگہ ناکہ بندی کرتے ہوئے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو فعال کر دیا ۔گزشتہ روز اسی طرح کا ایک واقعہ خیر آباد کے مقام پر عبدالغفار ولد اعتبار خان عمر 67 سال ساکن نظام پور کے ساتھ پیش آیا جو رقم نکلوانے MCB برانچ خیرآباد آئے لیکن ATMکارڈ کی سمجھ نا آنے کی وجہ سے وہاں موجود ایک نوجوان نے کارڈ لیکر پیسے نکلوانے کا کہا ATM استعمال کرنے کے بعد عبدالغفار بابا کو کہا کے اپ کے اکاوئنٹ میں رقم موجود نہیں ہیں منیجر کے پا س چلے جائیں بابا منیجر کے پاس گئے تو منیجر نے کہا کہ اپ کے اکاوئنٹ سے ابھی 25000 روپے نکل چکے ہیں واپس آکر وہ نوجوان ATM کارڈ سمیت فرار ہو چکا تھا جس پر عبدالغفار بابا نے فوری طور پر اکوڑہ پولیس سے رابطہ کیاواقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ۔ایس ایچ اؤ تھانہ اکوڑہ انسپکٹر بشیر خان فوراATMمشین کے پاس لگے کیمرے کی فوٹیج حاصل کرکے جدیدٹیکنالوجی سے استیفادہ اُٹھاتے ہوئے تمام ناکہ بندیوں کو بھیج دیں جس پر مطلوبہ شخص حضرت حسین ولد منظر علی ساکن فاروق بانڈہ تور ڈھیر صوابی کو گرفتارکر کے دھوکے سے لوٹی گئی رقم اور ATM کارڈ برآمد کرلیا ۔ابتدائی تحقیقات میں اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام حقائق اُگل دیے تفتیش جاری ہیں معززین علاقہ نے پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے مال مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنانے اور بھر پور تعاون کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فورسز کیساتھ امن وامان کے قیام میں ہر فورم پر اپنے مکمل تعاون کے عزم مصمم کا اعادہ کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جرائم کے خلاف جدو جہد جاری ہیں۔مظلوم عوام کوفوری اور بروقت انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -