شبقدر میں مقامی انتظامیہ کا بازار کا اچانک دورہ ،20 ہزار روپے جرمانہ

شبقدر میں مقامی انتظامیہ کا بازار کا اچانک دورہ ،20 ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی ) شبقدر مقامی انتظامیہ کا ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی خصوصی ہدایت پر شبقدر بازار میں اچانک چھاپہ ،گراں فروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کو 20ہزار روپے جر مانہ کیا گیا رمضان المبارک اور اس کے بعد سرکاری نرخناموں پر سختی سے عمل درآمد ہوگا خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جر مانے کیساتھ جیل بھیج دیا جائیگا تمام تاجران اور دوکانداران ماہ مقدس میں گرانفروشی سے اجتناب کریں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اکرم شاہ تفصیل کے مطابق شبقدر کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اکرم شاہ خان نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر شاہ خان کی خصوصی ہدایت پر شبقدر بازار میں بٹگرام روڈ ،مچنی روڈ اور پشاور روڈ پر گراں فروشوں زائد المیعاد اشیاء رکھنے اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں پر اچانک چھاپہ مارا اور موقع پر ہی بیس ہزار روپے جر مانہ کر کے سر کاری خزانے میں جمع کر دیا اس موقع پر شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر اکرم شاہ خان نے کہا کہ شبقدر بازار کے تاجر اور دوکاندار اپنا قبلہ خود درست کریں اور عوام کو معیاری اور خصوصی ریلیف پر اشیاء خورد نوش فراہم کرنے میں انتظامیہ سے بھر تعاون جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ عوام کو سہو لیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہر دوکاندار ،پھل فروش سبزی فروش اور قصائی سرکاری نرخناموں کو فرنٹ میں آویزاں کر کے اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر بازار میں گرانفروشوں ،مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں اور سر کاری املاک سے تجاوز کر نے والے دوکانداروں ریڑھی بانوں چھابڑی فروشوں کے خلاف کاروائی ہوگی اور خلاف قانون کام کر نے والوں کو بھاری جر مانے کیساتھ جیل بھی بھیج دیا جائیگا