ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں:عرفان اللہ کندھی

ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں:عرفان اللہ کندھی

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں روڑے اٹکانے والے عوام کے خیر خواء نہیں ہیں ضلع ناظم عوام پر رحم کھائیں اور ترقیاتی کاموں پر لیا گیاعدالتی اسٹے واپس لیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے این اے 37 حبیب اللہ خان کنڈی نے پریس کلب ٹانک میں منعقدہ افطار پارٹی کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیااس موقع پر صوبائی امیدوار پی کے 94 عرفان اللہ کنڈی،فرقان اللہ کنڈی،سابق ضلع نائب ناظم ٹانک حاجی عبدالمجید خان،حاجی عبدالمجید نندور، پی ٹی آئی ٹانک کے ضلعی صدر محمد عدنان یوسف برکی اور دیگر پارٹی عہدیداروں سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی سابق صوبائی وزیر حبیب اللہ کنڈی نے کہا کہ میں نے ایسے عوام دشمن لوگ اپنی زندگی میں نہیں دیکھے جو ایک شخص علاقے کی ترقی کیلئے منصوبے لاتا ہے اور دوسرا ان منصوبوں کو اسٹے کے ذریعے بند کردیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلع ناظم اور ان کا بھائی داور کنڈی جس نے پانچ سال اسلام آباد کے مزے لوٹے ہیں وہ ہمارا مقابلہ سیاسی میدان میں کریں اسٹے کے ذریعے نہیں انہوں نے کہا کہ اب عدالت میں نہیں بلکہ عوام خود جائیں گے اور اپنے حق کیلئے لڑیں گے انہوں نے کہا کہ اگرسیاسی حریفوں نے ترقیاتی منصوبوں پر اسٹے لیا ہے تو یہ ہمارا ذاتی نہیں بلکہ ضلع ٹانک کا نقصان کیا ہے ا ور اس کا خمیازہ یہ آنے والے انتخابات میں بھگتیں گے انہوں نے کہا کہ اسٹے لینے والے سیاست کے الف ،ب سے بھی واقف نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اگر داور کنڈی سنجیدہ سیاستدان ہوتا تووہ پی ٹی آئی کا ایم این اے ہو کر اپنے ہی حکومت کے خلاف مہم چلاتاانہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام آنے والے انتخابا ت میں ان کا محاسبہ کریں گے اس موقع پر صوبائی امیدوار پی کے 94 عرفان اللہ کنڈی نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے سابق صوبائی حکومت کا بے حدشکرگز ار ہوں جنہوں نے ضلع ٹانک کے عوام کیلئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جن میں پینے کے صاف پانی اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں جن میں سے متعدد منصوبوں پر کام شروع ہے جبکہ سٹی سمیت کئی دیہات کے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر ضلع ناظم ٹانک نے ذاتی عناد اور عوام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو اسٹے کے ذریعے بند کردےئے ہیں جو ٹانک عوام کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور وہ آمدورفت کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع ناظم ٹانک کے عوام دشمن پالیسی ترک کرکے عدالت سے اسٹے فوری طور پر ختم کریں بصورت دیگر متاثرہ عوام ان کا گھیراو کرنے پر مجبور ہوگیانہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹانک کے ترقیاتی منصوبوں میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف ازخود نوٹس لیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -