شیر گڑھ مین بازار مین دن دہارے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

شیر گڑھ مین بازار مین دن دہارے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

  

شیرگڑھ(نامہ نگار) شیرگڑھ کے مین بازار میں دن دہاڑے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہواسردارولد نامعلوم اپنے رشتہ ابراہیم ولداکرم اور اس کی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر ہسپتال سے واپس اپنے گاؤں ماصل مشین لوند خوڑ جارہے تھے کہ ہاتھیان چوک مین بازار شیرگڑھ پہنچتے ہی ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کی جس سے سردار موقع پر جاں بحق اور دوسرا ساتھی ابراہیم شدید زخمی ہوگیا جبکہ خاتون بال بال بچ گئی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر 3بجے لوند خوڑ کے علاقہ ماصل مشین کے رہائشی سردارولد نامعلوم عمر 55سال ،ان کا قریبی رشتہ دار ابراہیم ولد اکرم عمر 45سال اور ان کی اہلیہ ہسپتال سے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ شیرگڑھ کے مصروف ترین مین بازار ہاتھیان چوک پہنچے تو اچانک ایک نامعلوم نقاب پوش نے پستول کو لہراتے ہوئے موٹر سائیکل کو روک لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار سردار موقع پر جاں بحق جبکہ ابراہیم شدید زخمی ہوگیا خوش قسمتی سے ابراہیم کی اہلیہ بال بال بچ گئی لاش اور زخمی بھرے بازار میں شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں 45منٹ تک سڑک پر پڑے رہیں 45منٹ بعد پولیس موبائیل موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال لے جایا گیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا دریں اثناء شیرگڑھ کے مین بازار میں 3بچے روتے ہوئے پائے گئے بچوں نے لوگوں کی پوچھ گچھ پر بتایا کہ ان کے والد نے فائرنگ کرکے اس شخص کو گولی ماردیا جس نے ان کی والدہ کو کچھ عرصہ قبل بھگاکر پھر ماردی تھی ڈی ایس بی کے اہلکار نے تینوں بچوں کو پولیس تھانہ شیرگڑھ منتقل کردیا بچوں سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کانام جہانگیر بتایا جاتاہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -