کیاریحام نے عمران کا بلیک بیری قبر میں لے جانا ہے؟،فواد چودھری نے ریحام کو عائشہ گلالئی ٹو قراردے دیا

کیاریحام نے عمران کا بلیک بیری قبر میں لے جانا ہے؟،فواد چودھری نے ریحام کو ...
کیاریحام نے عمران کا بلیک بیری قبر میں لے جانا ہے؟،فواد چودھری نے ریحام کو عائشہ گلالئی ٹو قراردے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ریحام خان عائشہ گلالئی ٹو قراردے دیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے ریحام خان کو عمران خان کے بلیک بیری پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریحام خان عائشہ گلالئی ٹو ہے ،کیا ریحام خان نے عمران خان کا بلیک بیری قبر میں لے جانا ہے،اگر عمران خان کا بلیک بیری ہے تومیڈیا کو دے اور ریحام خان بلیک بیری کا فرانزک کروالیں۔

ان کا کہناتھا انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کاآج اعلان ہوگا،60 فیصدسے زائدامیدواروں کااعلان کردیا جائےگا،ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے بہترین انتخابی اسکوارڈکاچناؤکیاہے،ریجنل تنظیموں،پارلیمانی بورڈزکی سفارشات پرٹکٹوں کے فیصلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اتفاق نہیں ہوسکاوہاں خفیہ سروے کرائے گئے ہیں اورعمران خان کوٹکٹوں میں ازخودفیصلے کاصوابدیدی اختیاردیاگیالیکن عمران خان نے کسی ٹکٹ پربھی صوابدیدی اختیاراستعمال نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے پارلیمانی بورڈکی سفارشات پرفیصلے کئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -