سینئر سیاستدان رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

سینئر سیاستدان رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
سینئر سیاستدان رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرسیاستدان اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ترجمان عوامی تحریک کے مطابق رسول بخش پلیجو طویل عرصے سے علیل تھے، انہیں سانس، دل اور سینے میں تکلیف کی شکایت تھی۔انتقال کے وقت وہ کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ترجمان عوامی تحریک کے مطابق رسول بخش پلیجو کی میت کو تدفین کےلئے ان کے آبائی علاقے جنگ شاہی لے جایا جائے گا، ان کی نماز جنازہ اور تدفین جمعے کو ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -