پروفیسر حسن عسکری رضوی پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر

پروفیسر حسن عسکری رضوی پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر
پروفیسر حسن عسکری رضوی پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق کرلیا ہے، پروفیسر حسن عسکری رضوی اگلے دو ماہ کیلئے سب سے بڑے صوبے کی قیادت سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام زیر غور آیا۔ الیکشن کمیشن ممبرز نے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ اور جسٹس (ر) سائر علی کے ناموں پر غور کیا ۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے ناموں ایاز امیر اور پروفیسر حسن عسکری رضوی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن ممبرز نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔ پروفیسر حسن عسکری کا نام متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پروفیسر حسن عسکری رضوی کا شمار پاکستان کی نامور علمی شخصیات میں ہوتا ہے وہ مختلف اخبارات، جرائد میں مایہ ناز مبصر کے طور پر جانے اور پہچانے جاتے ہیں جبکہ قومی و بین الاقوامی جامعات میں تدریسی فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔