مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی سے متعلق کیس،عدالت نے ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے کے طریقہ کار سے متعلق سی ڈی اے سے تحریری جواب طلب کر لیا

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی سے متعلق کیس،عدالت نے ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے ...
مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی سے متعلق کیس،عدالت نے ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے کے طریقہ کار سے متعلق سی ڈی اے سے تحریری جواب طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے سے متعلق تحریری جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تین ماہ میں پانچ دفعہ آگ لگ چکی ہے جس سے خوبصورتی اور ماحول تباہ ہو رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تین ماہ میں پانچ دفعہ آگ لگ چکی ہے جس سے خوبصورتی اور ماحول تباہ ہو رہا ہے ،سی ڈی اے حکام نے کہا کہ آگ حادثاتی بھی ہو سکتی ہے بدنیتی پر مبنی بھی ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آگ بجھانے کیلئے سی ڈی اے کے پاس کوئی انتظام نہیں،سی ڈی اے حکام نے کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر جھاڑیوں سے آگ بجھاتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ آگ دنیا بھر کے جنگلات میں لگی ہے ،بجھانے کیلئے ہمیشہ کوئی طریقہ دنیا میں استعمال ہوتا ہے ،عدالت نے سی ڈی اے سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے آگ بجھانے سے متعلق تحریری جواب طلب کر لیا۔