لوئر دیرمیں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا، 2پولیس اہلکار وں سمیت 3 افراد شہید

لوئر دیرمیں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا، 2پولیس اہلکار وں سمیت ...
لوئر دیرمیں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا، 2پولیس اہلکار وں سمیت 3 افراد شہید

  

لوئر دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن )لوئر دیر کے علاقہ میدان میں ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس موبائل کو اڑا دیا گیا ۔ دھماکے سے ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر  شہید  جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر دیر کے علاقہ میدان ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا ہے جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنا یا گیا۔گزشتہ روزامن کمیٹی کا ایک رکن قتل ہوا تھا، پولیس موبائل جائے وقوعہ پر جارہی تھی کہ گاڑی کو اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجہ میں ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار  اور ایک راہگیر شہید  جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -