غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل
غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

  

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا، آشنا کے ساتھ 20روز قبل بھاگنے والی دو شیزہ کو بھائی نے دوست سے ملکر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور مقتولہ کی نعش کار میں ڈال کر مرالہ راوی لنگ نہر میں پھینکنے کی کوشش میں ڈرائیور کار سمیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  نواحی گاؤں گٹھیالیاں کے رہائشی منشاء اللہ کی جواں سالہ بیٹی طاہرہ بی بی 20روز قبل اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی تھی گزشتہ روز طاہرہ بی بی کے بھائی شہباز احمد نے غیرت میں آکر اپنے دوست ایاز سے ملکر بہن طاہرہ بی بی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا اور نعش کار میں ڈال کر مرالہ راوی لنک نہر میں پھینکنے جار ہے تھے کہ تلونڈی بھنڈراں کے قریب تھانہ ندو کی پولیس نے دوران گشت کار کو روک لیا اور تلاشی کے دوران  دوشیزہ کی نعش برآمد ہوئی جس پر پولیس نے کار ڈرائیور ایاز کو گرفتار کر کے نعش سمیت قبضہ میں لیکر نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -