آسٹریلیا نیوزی لینڈ سے اہم سیریز ، شاداب کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

آسٹریلیا نیوزی لینڈ سے اہم سیریز ، شاداب کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ
آسٹریلیا نیوزی لینڈ سے اہم سیریز ، شاداب کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

  

لیڈر (آئی این پی ) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں اپنی بیٹنگ و باؤلنگ کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو آنے والے سیریز میں بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جنہیں ٹوئنٹی 20اور ون ڈے میچوں کے بعد مستقل بنیادوں پر طویل فارمیٹ کھلا کر باؤلنگ آل راؤنڈر کا کردار دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان دو لیگ اسپنرز یاسر شاہ اور مسلسل تین ٹیسٹ نصف سنچریاں بنانے والے شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترے ۔ اپنے تازہ انٹرویو میں پاکستانی ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ فہیم اور شاداب کی موجودگی میں پاکستانی بینگ کو اضافی سہارا ملا ہے ، انگلینڈ کا دورہ دونوں کیلئے بہت اہم تھا ، اب ٹیل انڈرز بھی رنز بنا سکتے ہیں۔

پاکستان ان دونوں کی موجودگی میں چھ بیٹسمین بشمول سرفراز کھیلنے کا چانس لے سکتاہے ، ہم شاداب کو وہ رول دینا چاہتے ہیں جو انگلش ٹیم میں بین اسٹوکس کے پاس ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ اسپن وکٹوں پر یاسر شاہ اور شاداب خان کھیلیں ۔

مزید :

کھیل -