عائشہ احد کی سکیورٹی میں اضافہ، پولیس گاڑی 8 پولیس اہلکار فراہم

عائشہ احد کی سکیورٹی میں اضافہ، پولیس گاڑی 8 پولیس اہلکار فراہم
عائشہ احد کی سکیورٹی میں اضافہ، پولیس گاڑی 8 پولیس اہلکار فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سابق ایم این اے حمزہ شہبازکے خلاف مقدمہ درج کروانے والی عائشہ احد کو پولیس کی جانب سےمزید سکیورٹی فراہم کر دی گئی جبکہ عائشہ کے تھانے جانے سے انکار پر آئی جی نے پولیس کو گھر پر ہی ان کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔ 

 چیف جسٹس پاکستان نے مقدمہ کی مدعیہ کے جان و مال کو تحفظ دینے کا حکم دیا تھا۔روزنامہ خبریں کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔عائشہ احد کو لاہور پولیس کی جانب سے پولیس کی ایک گاڑی اور 8اہلکار فراہم کر دیئے گئے۔4 اہلکار ان کے گھر پر تعینات رہیں گے دیگر 4 اہلکاران کی گاڑی کے ساتھ رہیں گےجو گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں ان کو سکیورٹی فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ عائشہ احد نے حمزہ شہباز سمیت 6افراد کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں تھانے میں پیش ہونے سے بھی معذرت کر لی ہے۔ عائشہ نے جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر آئی جی پنجاب کو درخواست دے رکھی تھی جنہوں نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو عائشہ احد کے بیانات گھر میں ہی ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔