نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے وزرا 5سال جھوٹ بولتے رہے:عمران خان

نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے وزرا 5سال جھوٹ بولتے رہے:عمران خان
نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے وزرا 5سال جھوٹ بولتے رہے:عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے وزرا 5سال جھوٹ بولتے رہے،پی ٹی آئی کی حکومت بجلی بحران کامستقل حل پیش کرےگی۔

اپنے ایک بیان میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے ذمہ دار (ن)لیگ کے دونوں وزرائے اعظم ہیں، نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے وزرا 5سال جھوٹ بولتے رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی گرم موسم میں عوام کوبجلی کی عدم فراہمی ظلم ہے، رمضا ن جیسے مبارک مہینے میں عباد ت کوبھی مشکل بنادیاگیا، قوم کوبجلی تونہ مل سکی،گردشی قرض ضرورجمع ہوگئے ،پی ٹی آئی کی حکومت بجلی بحران کامستقل حل پیش کرےگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -