جائیں جاکر الیکشن لڑیں، چیف جسٹس پاکستان، بلوچستان اور کے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مسترد

جائیں جاکر الیکشن لڑیں، چیف جسٹس پاکستان، بلوچستان اور کے پی کی حلقہ بندیوں ...
جائیں جاکر الیکشن لڑیں، چیف جسٹس پاکستان، بلوچستان اور کے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بلوچستان اورکے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مستردکردیں اور چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں،معاملے کوچھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثرہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں،معاملے کوچھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثرہوں گی۔ہم پورے ملک کی حلقہ بندیوں کومتاثرنہیں کریں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستیں خودسنوں گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -