حسن عسکری کی تقرری کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں:محمود الرشید

حسن عسکری کی تقرری کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں:محمود الرشید
حسن عسکری کی تقرری کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں:محمود الرشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ہم حسن عسکری کی تقرری کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،امید ہے وہ انتخابات کو شفاف بنانے میں کردارادا کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حسن عسکری کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں،ان کی بطور نگران وزیراعلی پنجا ب تقرری کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،امید ہے حسن عسکری انتخابات کو شفاف بنانے میں کردارادا کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج بطور نگران وزیراعلی پنجا ب حسن عسکری کے نام کا اعلان کیاتھااور اعلان کے بعدن لیگ حسن عسکری پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کر چکی ہے ۔ حسن عسکری کا نام اپوزیشن کی جانب سے دیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -