” میں نے اس پاکستانی ٹی وی چینل کو بی بی سی بنا دیا“چیف جسٹس نے یہ بات کس چینل کیلئے کہی ؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

” میں نے اس پاکستانی ٹی وی چینل کو بی بی سی بنا دیا“چیف جسٹس نے یہ بات کس چینل ...
” میں نے اس پاکستانی ٹی وی چینل کو بی بی سی بنا دیا“چیف جسٹس نے یہ بات کس چینل کیلئے کہی ؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کو آزادکروانے لگے ہیں،قومی ٹی وی کو بی بی سی کی طرح کا چینل بنائیں گے اور جن میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہیں ملیں وہ لاہور آجائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کو آزاد کروانے لگے ہیں ،قومی ٹی وی پر قدغن اور کنٹرول نہیں ہونا چاہئے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پی ٹی وی کو بھی بی بی سی کی طرح کا چینل بنائیں گے ،پی ٹی وی پاکستان کا مستند چینل ہوگا۔

چیف جسٹس نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن سے استفسار کیا کہ حامد میر صاحب آپ کی ڈیوٹی لگائی تھی کیا سب کو تنخواہ مل گئی ہے ، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جن میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہیں ملیں وہ لاہور آجائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -