پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت مل گئی، وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا: چیف جسٹس

پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت مل گئی، وطن واپسی پر گرفتار ...
پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت مل گئی، وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا: چیف جسٹس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دے دی ، سپریم کورٹ نے مشرف کو وطن واپسی کی صورت میں گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پرویزمشرف تاحیات نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ سید پرویز مشرف کون ہیں جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ سابق آرمی چیف اور ملک کے صدر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس نے کہا کہ پرویزمشرف 13 جون کو پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کو الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی اجازت دے دی گئی لیکن ان کے کاغذات کی منظوری کو سپریم کورٹ کے تاحیات نا اہلی کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -