نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام پراتفاق ہو گیا ہے :الیکشن کمیشن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام پراتفاق ہو گیا ہے ۔ دوپہرڈھائی بجے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام کااعلان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آج کے روز ہی نگران وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کے بعد بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور دیگر صوبوں کی طرح اس پر بھی الیکشن کمیشن میں ایک نام پر اتفاق ہو گیا ہے ،جس کا اعلان دوپہرڈھائی بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شوکت پوپلزئی اور علاو¿الدین مری کے نام تجویز کیے گئے تھے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اسلم بھوتانی اور اشرف جہانگیر قاضی کے نام الیکشن کمیشن کو دیئے گئے ہیں۔