گزشتہ روز اغواءاور پھر گھر پہنچ جانے والی کالم نویس گل بخاری نے بالآخر خاموشی توڑدی، پیغام جاری کردیا

گزشتہ روز اغواءاور پھر گھر پہنچ جانے والی کالم نویس گل بخاری نے بالآخر ...
گزشتہ روز اغواءاور پھر گھر پہنچ جانے والی کالم نویس گل بخاری نے بالآخر خاموشی توڑدی، پیغام جاری کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گل بخاری کا کہنا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں ، حمایت کرنے پر تمام افراد کی شکر گزار ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گل بخاری نے کہا ’میں اپنے دوستوں، اہلخانہ، ساتھی کارکنوں،سول سوسائٹی، صحافت اور سیاست میں موجود اپنے حمایتیوں سے اظہار تشکر اور پیار کا اظہار کرنا چاہوں گی ، یہ لوگ میری حمایت میں سامنے آئے ۔

گل بخاری نے مزید کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور درخواست کریں گی کہ اس نازک مرحلے پر ان کی اور ان کے اہلخانہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے ۔گل بخاری نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اپنے اسی ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتی رہی ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہیں گی جبکہ ان کے نام کے دیگر اکاﺅنٹس جعلی ہیں۔واضح رہے کہ گل بخاری کو کینٹ کے علاقے سے رات گئے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا تاہم انہیں چند گھنٹوں بعد واپس چھوڑ دیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -