علاﺅالدین مری نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر

علاﺅالدین مری نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر
علاﺅالدین مری نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علاﺅالدین مری کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر کردیا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے باہر پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ علاﺅالدین مری ہوں گے۔ علاﺅالدین مری کا نام حکومتی اتحاد کی جانب سے دیا گیا تھا۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے ، وہ یورنیورسٹی آف بلوچستان سے گریجوایشن کرنے کے بعد مفاد عامہ کے مختلف کاموں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ علاﺅالدین مری کی تعیناتی کے بعد چاروں صوبوں اور مرکز میں نگران سیٹ اپ مکمل ہوگیا ہے۔ مرکز میں جسٹس (ر) ناصرالملک نگراں وزیر اعظم کے عہدے پر براجمان ہیں، خیبر پختونخوا میں نگراں وزیر اعلیٰ کی ذمہ داریاں جسٹس (ر) دوست محمد خان نبھا رہے ہیں جبکہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے عہدے پر تجزیہ کار حسن عسکری رضوی فائز ہیں۔ سندھ میں سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان کو نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ اور مرکز میں تعیناتیاں حکومت اور اپوزیشن کی باہمی مشاورت سے ہوئی ہیں جبکہ تین صوبوں میں تعیناتیاں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی ہیں۔