عمران خان،پرویزخٹک،جہانگیرترین اورسندھ میں بڑے وڈیرے کےخلاف الیکشن لڑوں گی،عائشہ گلالئی

عمران خان،پرویزخٹک،جہانگیرترین اورسندھ میں بڑے وڈیرے کےخلاف الیکشن لڑوں ...
عمران خان،پرویزخٹک،جہانگیرترین اورسندھ میں بڑے وڈیرے کےخلاف الیکشن لڑوں گی،عائشہ گلالئی

  

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف این اے 25 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان،پرویزخٹک،جہانگیرترین اورسندھ میں بڑے وڈیرے کےخلاف الیکشن لڑوں گی،پرویزخٹک کے حلقے سے الیکشن لڑنے کافیصلہ عوام کے حق کی خاطرکیاہے۔

انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک صوبے میں توکیا اپنے حلقے میں بھی تبدیل نہ لاسکے،ریحام خان کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ریحام خان سے میراکوئی رابطہ نہیں ہواتاہم بلیک بیری ایک حقیقت ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ