مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی،جس کے باعث شہباز شریف پارٹی اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔ ڈاکٹروں نے 2 دن آرام کا مشورہ دے دیا۔
دوسری جانب ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ مرکزی بورڈ پارلیمانی بوڈ کا اجلاس جاری ہے، جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر حسین، احسن اقبال اور دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے جا رہے ہیں۔
لیکن سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی،ڈاکٹرزکا کہناہے کہ مسلسل کام اور نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے شہبازشریف کی طبیعت خراب ہوئی ہے،ڈاکٹروں نے انہیں مسلسل2 دن آرام کا مشورہ دے دیا۔