عمران خان لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں،رہنما پی ٹی آئی فوزیہ بی بی کا کپتان کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ

عمران خان لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ...
عمران خان لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں،رہنما پی ٹی آئی فوزیہ بی بی کا کپتان کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ فوزیہ بی بی نے اپنی درخواست میں مو¿قف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا، مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگا کر میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

فوزیہ بی بی نے درخواست میں کہا ہے کہ جب مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملاتو میں نے عدالت سے رجوع کیا اب عمران خان مجھے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -