پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی ...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے حلقے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔انہوں نے سٹی کور ٹ میں ریٹرننگ افسرکے پاس کاغذات جمع کرائے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ میرے لئے آج خوشی کا لمحہ ہے اور پاکستان کی عوام کی خدمت ہمارے لئے خوشی کی باعث ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چلوں گا۔

واضح رہے کہ پہلے خبریں گردش میں تھیںکہ بلاول لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے لیکن پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سٹی کور ٹ میں ریٹرننگ افسرکے پاس این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،بلاول کے کاغذات جمع کراتے وقت نیبل گبول،نادیہ گبول اوردیگررہنمااورکارکن بھی موجود تھے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -