کراچی ،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض،پی ٹی آئی رہنماﺅں کی دوڑیں لگ گئیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے این اے243 سے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسر نے اعتراض لگا دیا جس پر پی ٹی آئی رہنماﺅں کی دوڑیں لگ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماﺅں خرم جہانگیر، عمران اسماعیل اورعارف علوی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جس پر الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کاغذات نامزدگی تصدیق شدہ نہیں ہے پہلے یہ تصدیق کروا کر لائیں ،جس پر پی ٹی آئی رہنماﺅں کی دوڑیں لگ گئیں۔