پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پورے الیکشن عمل کو مشکوک بنا دے گا ،الیکشن کمیشن نام پر نظر ثانی کرے :مسلم لیگ ن

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پورے الیکشن عمل کو مشکوک بنا دے ...
پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پورے الیکشن عمل کو مشکوک بنا دے گا ،الیکشن کمیشن نام پر نظر ثانی کرے :مسلم لیگ ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے تقرر پر اعتراضات اٹھا تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر نظر ثانی کرے ،مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پورے الیکشن عمل کو مشکوک بنا دے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ حسن عسکری نے غیر ملکی خبر رساں اداروں میں ایسے آرٹیکل لکھے جس سے انتخابات میں تاخیر کا جواز بنتا ہے ،حسن عسکری نے لکھا کہ گرمیوں میں الیکشن کرانا مشکل ہوتا ہے اور کئی سیاسی جماعتیں الیکشنوں میں تاخیر پر راضی ہیں جبکہ پاکستان کی تمام بڑی جماعتیں بروقت الیکشن کی حامی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ کے لیے غیر جانبدار نام دئیے ،نگران سیٹ اپ کے لیے ضروری ہے کہ یہ غیر جانب دار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نامزد کردہ افراد اچھی شہرت کے حامل تھے ،غیر جانبدار ی پر کوئی شک نہیں تھا لیکن بد قسمتی سے الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا نام چنا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حسن عسکری کے مسلم لیگ ن اور جمہوریت سے متعلق خیالات جانبدارانہ ہیں ،ان کے ن لیگ سے متعلق بیا نات اور مضامین موجو د ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نظر آرہاہے کہ الیکشن آزادانہ اورشفاف نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلے نے پنجاب میں الیکشن کومشکوک بنا دیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -