25جولائی کو الیکشن ہر قیمت پر ہونا ملک کی ضرورت ہے:احسن اقبال

25جولائی کو الیکشن ہر قیمت پر ہونا ملک کی ضرورت ہے:احسن اقبال
25جولائی کو الیکشن ہر قیمت پر ہونا ملک کی ضرورت ہے:احسن اقبال

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر الیکشن متنازع ہو گا تو ملک میں ایسا سیاسی بحران آئے گا جس کا پاکستان کو نقصان ہو گا ،25جولائی کوالیکشن ہرقیمت پرہونا ملک کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما ﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کو ختم کرکے امن کے سائے پھیلائے ہیں،کراچی میں امن بحال کیاہے،ہم ملک میں سی پیک لے کر آئے،ہم نے فاٹا کوکےپی کے میں ضم کیاہے،ان تمام کامو ں کی وجہ سے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین کو نظر آ رہا ہے کہ بروقت الیکشن ہونے سے مسلم لیگ ن ہی جیتے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد نے نعرہ لگا یا ووٹ کو عزت دو لیکن میں ووٹرز سے کہتا ہوں کہ ووٹ کی حفاظت کریں ،مسلم لیگ کا راستہ روکنے والوں کا مقابلہ کرنا ہے ۔

مزید :

قومی -