عید الفطر پر 3یا 4چھٹیاں نہیں ہونگی بلکہ ۔۔۔پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری

عید الفطر پر 3یا 4چھٹیاں نہیں ہونگی بلکہ ۔۔۔پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی ...
عید الفطر پر 3یا 4چھٹیاں نہیں ہونگی بلکہ ۔۔۔پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارتِ داخلہ نے عیدالفطر پر پانچ چھٹیوں کی سمری تیار کر لی ہے، عیدالفطر کی چھٹیاں آئندہ جمعرات سے ملنے کا امکان ہے۔ عید الفطر کی چھٹیاں جمعرات 14 جون سے پیر 18 تک ہوں گی۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے عید الفطر پر پانچ چھٹیوں کی سمری تیار کی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال عیدالفطر پر تین چھٹیاں دی گئی تھیں۔

ادھر سعودی عرب کے ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال روزے 29 ہوں گے اور 15جون جمعہ کو عید کا پہلا دن ہو گا۔ یاد رہے کہ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ماہ رمضان ایک ساتھ شروع ہوا تھا اس لئے عید بھی ایک ہی روز ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -