”عمران خان کی بہن علیمہ خان مجھے میسج کیا ہے کہ جب ریحام خان سے ان کی شادی ہوئی تو ہمیں پتا چلا کہ ۔۔۔“ عارف نظامی نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پی ٹی آئی والوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

”عمران خان کی بہن علیمہ خان مجھے میسج کیا ہے کہ جب ریحام خان سے ان کی شادی ...
”عمران خان کی بہن علیمہ خان مجھے میسج کیا ہے کہ جب ریحام خان سے ان کی شادی ہوئی تو ہمیں پتا چلا کہ ۔۔۔“ عارف نظامی نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پی ٹی آئی والوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی عارف نظامی نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے مجھے میسج بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی حوالے سے ہم ساری بہنیں کو اپنے بھائی کی حفاظت کے حوالے سے بہت تحفظات تھے ، ہمیں مختلف ذرئع نے کہاتھا کہ اس کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔

نجی ٹی وی 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک پوسٹ چل رہی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ”ریحام خان عمران خان کو زہر دے کر قتل کرنا چاہتی ہیں “ ، لیکن یہ سراسر بے بنیاد ہے تاہم ریحام خان کی بہن علیمہ خان نے اسی پوسٹ کو بنیاد بنا کر مجھے پیغام بھیجا ہے کہ عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی حوالے سے ہم ساری بہنیں کو اپنے بھائی کی حفاظت کے حوالے سے بہت تحفظات تھے ، ہمیں مختلف ذرئع نے کہاتھا کہ اس کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے کیونکہ ریحام خان کو پلانٹ کیا گیاہے ، لیکن ہم کیا کر سکتیں تھیں، ہم تو بالکل بے بس تھیں ، سوائے اس کے اپنے بھائی کی حفاظت کیلئے دعا کریں اور ہم یہی کرتے رہے اورہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس عورت کو نہ ملیں گے اور نہ کبھی بات کریں گے ، اس شادی میں شرکت کی اور نہ ہم کبھی اس خاتون سے ملے ۔

مزید :

قومی -