جہانگیر ترین کے بعد شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف کے ایک اور بڑے رہنما سے جنگ چھڑ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو آئندہ انتخابات کے لیے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے ۔آج پنجا ب میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جہاں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے دو بڑے رہنماﺅں میں وزارت اعلیٰ کے لیے جنگ چھڑ گئی ہے ۔شاہ محمود قریشی لاہور سے صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند جبکہ لاہور میں عمران خان کے حلقے سے صوبائی نشست کے امید وار علیم خان ہیں ۔پارلیمانی بورڈ نے شاہ محمود قریشی کو ملتان سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا ہے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عبد العلیم خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے ہیں لیکن اب شاہ محمود قریشی نے بھی اس خواہش کا اظہار کردیا ہے جس کے بعد دونوں رہنماﺅں میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔